انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نئی پلیئرز رینکنگ جاری، قومی کپتان بابر اعظم  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر  پرآگئے ہیں جبکہ پاکستان کے امام الحق دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ون ڈے کے بہترین پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فخر  زمان 11 ویں سے 14 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرزرینکنگ میں بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار  ہے۔ فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ جنوبی افریقاکے تبریز شمسی کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔

قومی فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

ٹیسٹ کے بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور  پاکستان کے بابر اعظم کا تیسرا نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر  پر  پہنچ گئے ہیں جبکہ  بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں پانچویں نمبر  پر  آ گئے ہیں۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App