برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو  مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے، چیرمین پی سی بی نے کہاکہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

 

 

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے۔ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو دونوں ممالک کو جوڑتا ہے، برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس سال ہم دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا جشن بھی منارہے ہیں۔ اس لیےانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App