یو ایس اوپن: یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک نے یلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا سے مصافحہ سے انکار کر دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد بیلا روس کی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے والی یوکرین کی ٹینس اسٹار  مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔

مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنے اس عمل کے بارے میں  بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو ٹیکسٹ میسج کرکے بتا دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ ان کے اس عمل کو ہر کوئی سفارتی طور  پر لے رہا ہے لیکن ان کی قوم روز قتل ہو رہی ہے۔

دوسری جانب بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ عمل حیران کن نہیں تھا۔

یاد رہے بیلاروس یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کا حمایتی ہے اور  یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک کی جانب سے  آزارینکا سے ہاتھ ملانے سے انکار کی وجہ بھی یہی قرار دی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *