گال: پاکستان سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، 90  اسپورٹس کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کی جگہ فواد عالم جبکہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی کوشامل کئے جانے کا امکان ہے ۔

قومی ٹیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم اسکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔

یاد رہے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں 3 نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App