گال ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی پوزیشن مضبوط، جیتنےکیلئے 120 رنز درکار

پہلےٹیسٹ کے چوتھے دن کےکھیل کے اختتام پر 342 رنز کے تعاقب میں پاکستان  نے 3 وکٹ پر 222 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی ہے

پاکستان کوگال ٹیسٹ جیتنےکے لیے مزید 120 رنز بنانے ہیں جب کہ میزبان سری لنکا کو سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے7 وکٹیں درکار ہیں

اوپنر عبداللہ شفیق ٹیسٹ کیریئرکی دوسری سنچری اسکورکرکے 112 رنز پر جب کہ محمد رضوان 7 رنز پر ان کا ساتھ دینے کے لیے وکٹ پر موجود ہیں

اس سے قبل اوپنرامام الحق 35،  کپتان بابراعظم 55 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے 2 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں