گال ٹیسٹ:عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے بازی، پاکستانی شاہینوں نے سری لنکن شیروں سے جیت چھین لی

پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا  342 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، عبد اللہ شفیق نے 408 گیندوں پر 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز  کھیلی جس میں 7 چوکے اور ایک چھکے شامل تھا۔

پاکستان نے گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کے ریکارڈ  کے ساتھ  گال ٹیسٹ میں اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

میچ کے آخری روز قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 160 اور محمد نواز 19 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے جبکہ محمد رضوان 40 اور سلمان علی آغا 12، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔  جب کہ پانچویں روز کا آغاز پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کے ساتھ کیا تھا-

واضح رہے سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں