ورلڈ کلاس لیگ اسپنر یاسرشاہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے میرپور رائلز اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ یاسرشاہ اور ان کے ساتھ محمد رضا المصطفیٰ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں منتخب کیا گیا۔ دونوں پلئیرز کے آنے کے بعد اسکواڈ میں پلئرز کی تعداد بیس ہوگئی۔
چیئرمین عبدالواجد نے یاسرشاہ کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ یاسرشاہ جیسے تجربہ کار اسپنر کے اسکواڈ میں آنے سے میرپوررائلز کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔ یاسرشاہ کے آنے سے نوجوان اسپنرز کو سیھکنے کا موقع ملے گا۔