یاسر شاہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس میں گزشتہ عرصے میں بہت محنت کی ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں وائٹ بال میں بھی پرفارمنس دی، اور ہر فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ کم بیک کے بعد بابر اعظم سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، جس سے مجھے اعتماد ملا، کپتان نے کہا ہے کہ میں ایک لائن اور لینتھ پر گیند کرتا رہوں۔
قومی لیگ اسپینر نے مزید کہا کہ سری لنکا میں بھی ان کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، اگرچہ انجری سے واپسی کرنے پر وقت لگتا ہے، تاہم پرفارمنس دینے کے لیے وہ پُرامید ہیں۔
یاسر شاہ نے بتایا کہ انھوں نے دونون کوچز مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کے ساتھ اپنی گوگلی پر بہت کام کیا ہے۔ سری لنکا ٹور میں وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کے لیے بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔
