کشمیر پریمیئر کرکٹ لیگ کی بڑی کامیابی، برانڈ آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

کشمیر پریمیئر کرکٹ لیگ کی بڑی کامیابی، برانڈ آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔ کے پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری شہزاد اختر اور صدر ملک عارف کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ برانڈزایوارڈ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ جہاں دنیا کی بڑی کرکٹ لیگ میں انتہائی کم عرصے میں اپنا نام بنانے والی کشمیر پریمیئر لیگ کو سال کا بہترین برانڈ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021-22 کےدوران کشمیر پریمیر کرکٹ لیگ کا آغاز آزاد کشمیر میں ہوا جو کہ اس میعار کا سب سے پہلا اور منفرد ایونٹ تھا۔ جسے دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی ملی۔ کشمیر پریمیئر لیگ دنیا کی سب سے بڑی بھارتی کرکٹ لیگ کے بعد دوسرے بڑے ویوز حاصل کرنیوالی لیگ بن چکی ہے۔

 آزادکشمیر میں یہ پہلا بڑا کرکٹ ایونٹ منعقد ہوا۔ جس سے آزاد کشمیر کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع میسر آیا۔ ریاست بھر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کشمیر پریمیئر لیگ نے بھرپور مواقع فراہم کئے۔ انتہائی مختصر عرصہ میں کشمیر پریمیئر لیگ کو شائقین کی جانب سے ریکارڈ مقبولیت حاصل ہوئی۔ مشکل حالات میں دن رات محنت اور لگن سے کام کرنیوالے سی ای او چوہدری شہزاد اختر اور صدر ملک عارف کی خدمات سے کشمیر پریمیئر لیگ کو ایک بڑا برانڈ بنانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App