کے پی ایل کی مقبول ترین فرینچائز اور پہلے سیزن کی رنرآپ ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کے سکواڈ میں سات کشمیری شامل ہیں، جن میں چھ کشمیری کھلاڑی اور ایک اوور سیز کشمیری کوچ شامل ہیں۔ کے پی ایل رولز کے تحت ہر فرینچائز میں پانچ کشمیری کھلاڑی ہونا لازم ہیں۔
مظفرآباد ٹائیگرز نے چھ کشمیری کھلاڑیوں انضمام الحق ،سعد بن ظفر،عاقب الیاس،عثمان معروف،اسامہ فاضل اور عاقب لیاقت کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ جبکہ رحیم علی کو کوچنگ سٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔
چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو مین سٹریم میں لانے کے لئیےمظفرآباد ٹائیگرز ایک ہائی پرفامنس سینٹر بھی قائم کرنے جارہے ہیں۔ کشمیریوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا مظفرآباد ٹائیگرز کا عزم ہے۔