آج جموں جانباز کے بیٹر شرجیل خان اپنے شاندار چھکے کی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتے رہے۔
شرجیل خان نے 102 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جموں جانباز کی اننگز کی دوسرے اوور میں عمید آصف کو شاندار چھکا مارا جس پر گیند سیدھا ڈگ آؤٹ کی کھڑکی پر جا لگی اور شیشہ ٹوٹ گیا۔
واضح رہے کہ مظفر آباد میں دن کا پہلا میچ بارش کے باعث 8 اوورز فی اننگز تک محدود کرنا پڑا۔ جس میں اوور سیرز واریئرز نے تین وکٹ پر 101 رنز بنائے۔ گراؤنڈ میں موجود تماشائی اس لمحے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔