کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا شیڈول جاری ، میلہ 13 اگست سے مظفرآباد کرکٹ سٹیدیم میں سجے گا

13 اگست سے کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ مظفرآباد کرکٹ سٹیدیم میں سجے گا جبکہ 26 اگست کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔  ٹورنامنٹ میں 25 میچز کھیلے جائیں گے۔

 لیگ کا افتتاحی میچ کے پی ایل سیزن 1 کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس اور رواں سال سیزن 2 میں نئی شامل ہونیوالی ٹیم جموں جانباز کے مابین کھیلا جائے گا۔ کے پی ایل سیزن 2 میں ایک ٹیم کے اضافے کیساتھ 7 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے

 تفصیلات کے مطابق انتہائی مختصر عرصے میں  دنیائے کرکٹ کی معروف ترین لیگز میں شمار ہونیوالی کشمیر پریمیئر کرکٹ لیگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ 13 اگست کو شروع ہونیوالی کرکٹ لیگ مظفرآباد سٹیڈیم میں 26 اگست تک جاری رہے گی۔ رواں سال سیزن 2 میں مظفرآباد ٹائیگرز سمیت راولاکوٹ ہاکس، باغ سٹالینز، اوورسیز وارئیئرز، جموں جانباز، کوٹلی لائنز،میرپور رائلز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ مد مقابل ہوں گی۔

 ان ٹیموں میں پاکستان کے مایہ ناز بین الاقوامی شہرت یافتہ قومی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ کرکٹ لیگ کا کوالیفائر راونڈ 24  اگست سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

 شائقین کرکٹ کا ایک سال تک جاری رہنے والا انتظار بالآخر اپنے اختتام کو پہنچا ہے  کشمیر پریمیئر لیگ کا شیڈول جاری ہونے کے بعد شائقین 13 اگست کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب انہیں مظفرآباد کے خوبصورت کرکٹ سٹیدیم میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں