کمشیر پریمئیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی
کشمیر پریمئیر لیگ کا سیزن ٹو 10 اگست سے 25 اگست تک مظفر اباد میں کھیلا جائے گا۔ سیزن ٹو میں راولا کوٹ ہاکس ،جموں جانباز، اوور سیز وارئیرز، کوٹلی لائنز، باغ اسٹالینز، ، میرپور رائلز اور مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ سیزن ٹو میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی-
کے پی ایل سیزن ٹو کیلئے مظفر آباد ٹائیگر نے مصباح الحق کو ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے جبکہ محمد حفیظ، انور علی، ذیشان اشرف اور ارشد اقبال بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔
باغ اسٹالینز نے صہیب مقصود، عامر یامین اور عمران جونیئر پراس بار بھی بھروسہ کیا ہے۔ کوٹلی لائنز میں احسان علی، خرم شہزاد، عرفان اللہ شاہ اور خالد عثمان دوسری بار جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں
راولا کوٹ نے احمد شہزاد،حسین طلعت، آصف آفریدی اور زمان خان سے دوسری بار بھی امیدیں لگا رکھی ہیں۔ میرپو ہاکس کا سلمان ارشاد، ابرار احمد اور محمد اخلاق پر اعتماد برقرار ہے۔ اوورسیز وارئیرز نے اعظم خان، کامران غلام اور سہیل خان کی صلاحیتوں سے دوسری بار فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہے۔
دوسری جانب پہلی دفعہ ایکشن میں نظر آنے والی جموں جانباز نے بھی اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی قیادت میں شرجیل خان، عمر اکمل ،صاحبزادہ فرحان اور نوجوان کشمیری مہران ممتاز کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے
واضح رہے کمشیر پریمئیر لیگ کا پہلا سیزن راولا کوٹ ہاکس کے نام رہا تھا جس کی قیادت شاہد خان آفریدی کر رہے تھے