تفصیلات کے مطابق روالاکوٹ ہاکس کے چیرمین جان ولی شاہین نے راولا کوٹ میں ہی ہاکس کے فینز کے سامنے تالیوں کی گونج میں احمد شہزاد کو کپتان بنانے کا اعلان کیا۔
چیرمین روالاکوٹ ہاکس جان ولی شاہین نے کہا کہ احمد شہزاد سے ہمارے نوجوان کرکٹرز بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا گزشتہ سیزن میں احمد شہزاد نے ہماری کامیابی میں اہم کردار کیا تھا۔
اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں ٹائٹل کی کامیابی ان کے کرئیر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔ راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم دل کے بہت قریب ہے۔ انشاللہ سیزن ٹو میں اپنی قیادت میں ٹائٹل کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے ۔
قومی کھلاڑی نے مزید کہا کہ اصل مقصد ٹیم کے نوجوان اورکشمیری کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شئیر کرنا اور ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
جمعرات کو دفاعی چیمپین راولا کوٹ ہاکس نے اپنی ہوم سٹی راولا کوٹ میں انہتائی مصروف اور یادگار دن گزارا۔ ٹیم کے چیرمین جان ولی شاہین ، کپتان احمد شہزاد ، میٹنور یاسر حمید ، آصف آفریدی ،ثمین گل نے کشمیر پریمئیر لیگ ٹرافی کے ہمراہ پورے شہر کا دورہ کیا۔
جہاں شہریوں اور راولاکوٹ ہاکس کے فینز نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ یادگار ٹرافی ٹور میں کمشیر پریمئیر لیگ ٹرافی بنجوسہ جھیل، شہر کے مختلف مقامات اور پریس کلب کا دورے پر گئی جہاں ٹیم کا زبردست خیر مقدم کیا گیا۔
