کشمیر پرئمیر لیگ کا آغاز، رنگا رنگ افتتاحی تقریب چھے اگست کو ہوگی

کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب کا رنگا رنگ میلہ جمعے کی شام چھے بجے سجے گا۔ کشمیر پریمیر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں باغ اسٹالینز، کوٹلی لائنزز، میرپور رائلز، مظفرآباد ٹائیگر، راولاکوٹ ہاکس اور اوورسیز ‏وارئیرز شامل ہیں۔ لیگ کے تمام میچز مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی روز پہلا میچ میرپور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان شام ساڑھے آٹھ بجے  کھیلا جائے گا۔ راولا کوٹ ہاکس کی قیادت معروف اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی کریں گے جبکہ میر پور رائلز کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔

کشمیر پریمئیر لیگ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں ملکی و غیر ملکی اسٹار کرکٹرز بھی حصہ لیں گے۔ شائقین کرکٹ کو لیگ کے آغاز کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں