کشمیرپریمیئرلیگ 2: عمرامین کی باغ اسٹالینز نے دلچسپ مقابلے میں آٹھ رنز سے میدان مار لیا

کشمیرپریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شعیب ملک کی میرپور رائلز کو پہلی شکست ہوگئی۔ عمرامین کی باغ اسٹالینز نے دلچسپ مقابلے میں آٹھ رنز سے میدان مار لیا۔ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈٰیم میں کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی پانچ اوورز میں صرف 24 رنز بن سکے۔ پھر صہیب مقصود نے اننگز کی کمان سنبھالی۔ 53 گیندوں پر 72 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ حسن رضا نے36 اور محمد سرور نے 27 رنز کا حصہ ڈالا۔ باغ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 189 رنزاسکورکیے۔ لیگ اسپنر ابرار احمد اور یاسر شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز کے بلے بازوں ںے کرارا جواب دیا۔ اوپنرز علی عمران اور حسن نواز نے  97 رنز جوڑے۔ دونوں کھلاڑی 47،47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پھر بولرز حاوی ہوئے، رنز بنانے کی رفتار میں کمی آئی۔

 شعیب ملک بھی 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حارث سہیل نے شاندار بلے بازی کی لیکن ہدف پھر بھی دور رہا۔ میرپور رائلز کی ٹیم 4 وکٹوں پر 181 رنز بناسکی۔

  شاندار اننگز کھیلنے پر صہیب مقصود میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔

واضح رہے ایونٹ میں میرپور رائلز کی ٹیم اپنا تیسرا لیگ میچ جمعرات کو اوور سیز وارئیرز کیخلاف کھیلے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *