کرسٹیانو رونالڈو یوروکپ نا جیتنے کے باوجود ریکارڈز بک میں سرفہرست

یورو کپ میں کرسٹیانو رونالڈو کے ریکارڈز پر ایک نظر دوڑائی جائے تو یوں لگتا ہے جیسے پرتگال کے ناک آؤٹ اسٹیج سے باہر ہونے کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو ریکارڈز بک میں چھائے ہوئے ہیں۔ بات کی جائے یورو کپ 2020 کی تو کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی جانب سے 2004 سے لے کر اب تک یہ مسلسل پانچواں یوروکپ ایڈیشن تھا۔ جو ان کا یورو کپ 2020 میں پہلا ریکارڈ تھا۔ کوئی بھی کھلاڑی مسلسل پانچ یوروکپ کے مقابلوں میں اب تک اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکاہے۔

یورو کے اس ایڈیشن میں سب سے زیادہ پانچ گولز کرسٹیانو رونالڈو نے کیے۔ ان کے ساتھ چیک ری پبلک کے پیٹرک شیک بھی زیادہ گول کرنے والوں میں شامل تھے ۔ مگر رونالڈو کی ایک اسسٹ اور بہترین گول ریشو نے انہیں یورپ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا اور وہ گولڈن بوٹ کے حقدار ٹھہرے۔
کرسٹیانو رونالڈو اس ایڈیشن میں پانچ گول کرنے کی وجہ سے یورو کپ کی ساٹھ سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کی لسٹ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

یوروکپ کے اب تک ہونے والے سولہ ایڈیشنز میں سے پانچ ایڈیشنز میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے چودہ گولز اسکور کیے ہیں۔ ان کے بعد فرانس کے مائیکل پلاٹینی ہیں جنہوں نے یوروکپ کے ایک ہی ایڈیشن میں نوگولز اسکور کر رکھے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ پانچ ایڈیشنز کے ہر ایڈیشن میں گول کرنے کا منفرد اعزاز بھی فٹبال کی دنیا کے پانچ بار بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے والے کرسٹیانو رونالڈو کے
پاس ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کپ اور ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ گولز اسکور کرنے والے کھلاڑی بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے مرسلیو کلوزے کے پاس تھا جو انیس گولز کے ساتھ سر فہرست تھے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کپ 2020 میں فرانس کے خلاف دو گول اسکور کر کے دنیائے فٹبال کے دو بڑے مقابلوں میں اپنے گولز کی تعداداکیس کرلی ہے۔

ان سب اعزازات کے ساتھ ساتھ کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلوں میں کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کرڈالا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے 177 میچوں میں 109 گولز اسکور کیے ہیں۔ انہیں ایران کے سابق فٹبال اسٹار علی داعی کا2006 میں قائم کیا گیا 109 گولز کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں صرف ایک گول درکار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *