پرتگال کو ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں مراکو سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچ کے دوسرے ہاف میں کھیلنے کے لیے میدان میں آئے۔ رونالڈو نے اپنی جانب سے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن مقررہ وقت تک مراکو کی ٹیم نے بھرپور دفاع کرکے ایک گول سے ہی میچ اپنے نام کرلیا۔
اس کے ساتھ ہی پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا فٹبال ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ میچ کی فائنل وسل بجتے ہی رونالڈو مایوسی سے اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے۔ اس کے بعد جب وہ اسٹیڈیم کے ٹنل تک پہنچے تو اپنے جذبات پر قابو نا پاسکے اور بے اختیار رونے لگے۔ یہ لمحات کیمرے نے محفوظ کیے اور اس کے ساتھ ہی ناصرف رونالڈو بلکہ پوری دنیا میں موجود ان کے مداحوں کے دل بھی ٹوٹ گئے۔