کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں جیت کا مزہ نہ چکھ سکی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے ہرادیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں جیت کی راہ تکنے والی کراچی کنگز کی یہ ایونٹ میں مسلسل پانچویں شکست ہے۔

178رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہی بناسکی۔کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم سمیت سات بیٹرز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ محمد نبی ناقابل شکست 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

فاتح ٹیم کے کپتان شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کے ابتدائی چار بیٹرز نےاپنی ٹیم کو محتاط مگر مضبوط آغاز فراہم کیا۔پال اسٹرلنگ نے 30 گیندوں پر 39، شاداب خان نے 19 گیندوں پر 34، کولن منرو نے 33 گیندوں پر 33 اور ایلکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں آصف علی، اعظم خان اور فہیم اشرف نے بھی اسکور بورڈ کو آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالا ، جس کےنتیجے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔کرس جارڈن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لیگ کے پہلے مرحلے کا آخری میچ پیر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں