کرائسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پاکستان بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 22، شان مسعود 31، حید علی 6، افتحار احمد 13 رنز بناسکے تھے، بنگلہ دیشی بالرز کی جانب سے تسکین احمد نے 2، حسن احمد، نسوم احمد اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں محض 146 رنز اسکور کرسکی تھی، اوپنر مہدی حسن میراز 10، صابر رحمان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس 35، عفیف حسین 25، کپتان نور الحسن 8، مصدق حسین 0 بناکر آؤٹ ہوئے، سب سے زیادہ یاسر علی نے پاکستانی بولرز کے خلاف 42 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

پاکستانی بالرز نے شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا، محمد وسیم جونیئر 3، محمد نواز 2 جبکہ شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور شاداب خان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

واضح رہے تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ سہ ملکی سیریز گذشتہ تین برسوں میں آئی سی سی کے کرکٹ کھیلنے والے فُل ممبرز کے مابین پہلی سیریز ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App