کامن ویلتھ گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم میڈلز کی دوڑ سے باہر ،آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-7 سے شکست

یونیورسٹی آف برمنگھم ہاکی سینٹر میں کھیل کا آغاز پاکستانی کھلاڑیوں نے جارہانہ کیا اور ابتدائی 8 منٹس میں حریف کی گول پوسٹ پر تین وار کیے  لیکن ان حملوں کو گول میں تبدیل نہ کرسکے۔

بارہویں منٹ میں آسٹریلیا کو بلیک گروورز نے گول کر کے برتری دلادی جبکہ دوسرے کوارٹر میں کھیل کے مجموعی طور پر 19 ویں منٹ میں جرمی ہیورڈ نے مقابلہ 0-2 کر دیا، جس کے بعد  کیینگروز  نے کھیل کو مزید تیز کیا اور پے درپے حملے کیے مگر پاکستانی گول کیپر ڈٹے رہے ۔

 دوسرا کوارٹر آسٹریلیا کی 0-2 کی برتری کے ساتھ ختم ہوا، تیسرے کوارٹر میں جرمی ہیورڈ نے ایک اور گول داغ دیا ، 2منٹ بعد ہی ٹام وک ہم نے اسکور 0-4 کیا۔ چوتھا کوارٹر شروع ہوتے ہی وک ہم نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا پانچواں گول اسکور کیا۔جیکب اینڈرسن نے چھٹا اور نیتھن افرامس نے ساتواں گول اسکور کیا۔

 پاکستان 0-7 کی شکست کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ۔ پاکستان ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی اور ٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کیلئے کینیڈا سے مقابلہ کرے گا۔

پاکستانی ٹیم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور ایک ڈرا ہوا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم 6 گول کرسکی جبکہ اس کے خلاف 15 گول ہوئے

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App