پاکستان کرکٹ ویمن ٹیم آج ایجبسٹن میں بارباڈوس کے خلاف مقابلے سے کامن ویلتھ گیمز میں مڈل کے لئے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ اس کے بعد روایتی حریف بھارت سے 31 جولائی کو مقابلہ کرے گی۔ ویمنز ٹی20 ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔
پول کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کریں گی۔ جہاں دوسرےگرپس سے آئی دو بہترین ٹیموں سے مقابلہ کرے گی۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی میں شرکت کے بعد برمنگھم پہنچی ہے۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلا گیا ایک میچ جیتا تھا تاہم باقی تین میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔ اس سیریز کی میزبانی آئرلینڈ کے پاس تھی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا نے بھی شرکت کی تھی۔
ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ بارباڈوس کی ٹیم میں زیادہ تر ویسٹ انڈیز ویمنز کی کھلاڑی شامل ہیں، لہٰذا یہ میچ آسان نہیں ہوگا۔
بدقسمتی سے آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں موسم کی وجہ سے میچز مکمل نہیں ہوسکے تاہم قومی ویمن ٹیم نے تمام پریکٹس سیشنز میں بھرپور ٹریننگ کی ہے۔
ڈیوڈ ہیمپ نے مزید کہا کہ امید ہے یہاں تینوں پولز میچز مکمل ہوں گے، ایجبسٹن کی کنڈیشنز کھیل کے لیے سازگار ہیں، یہاں موسم بھی قدرے بہتر ہے