منتظمین نے کم اینٹریز کی وجہ سے نیزہ بازی کے کوالیفائرز ختم کردیے ہیں۔
جس کی وجہ سے قومی نیزہ باز ارشد ندیم براہ راست 7 اگست کو نیزہ بازی (جویلین تھرو) کا فائنل کھیلیں گے۔ منتظمین نے ارشد ندیم کو براہ راست فائنل کھیلنے کی اطلاع دے دی ہے۔
اس سے قبل جویلین تھرو کے کوالیفائرز 5 اگست کو شیڈولڈ تھے۔