کامن ویلتھ گیمز: ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرز کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری

ریسلنگ مقابلوں کے دوسرے اور آخری روز تین قومی ریسلر سیمی فائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستانی ریسلر محمد شریف طاہر نے 74 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کینیڈا کے جسمیت سنگھ کو 5-1 سے پچھاڑ دیا۔

قومی ریسلر طیب رضا نے 97 کے جی میں اسکاٹ لینڈ کے کیمرون نیکول کو 10-0 سے شکست دی۔ ریسلر اسد علی نے 57 کے جی کیٹیگری میں نمبیبیا کے رومی ریکارڈو کو10-0 شکست دیکر سیمی فائنلز کیلیے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے پہلے روز پاکستان نے ریسلنگ میں تین میٍڈلز اپنے نام کئے تھے۔ انعام بٹ اور زمان انور نے سلور اور عنایت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیاتھا۔ سیمی فائنلز اور فائنلز مقابلے بھی آج ہی کھیلے جائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں