پاکستان کی اتھلیٹ انیلہ گلزار نے سومیٹر ریس کے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کی تاہم وہ بہتر پرفارمنس دینے میں ناکام رہی۔ جب کہ 100 میٹر ریس کی ہیٹ میں پاکستان کے شجر عباس نے10.38 سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
شجر عباس شکست کے باوجود اپنا نیا قومی ریکارڈ بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔ اب وہ 200 میٹر ریس میں اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔ ویمن 100 میٹر ریس ہیٹ میں پاکستان کی انیلہ گلزار آخری نمبرپررہیں۔ انہوں نے فاصلہ 14.1 سکینٍڈز میں طے کیا۔
دوسری جانب ایونٹ میں شریک واحد پاکستانی باکسر مہرین بلوچ کو سری لنکن فائٹر سے پانچ کے مقابلے میں صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیاری سے تعلق رکھنے والی مہرین نے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انٹرنیشنل سطح کے مقابلے میں بہت سے غلطیوں کی وجہ سے ناکامی ہوئی۔ گیمز میں شرکت کرنا شاندار تجربہ تھا۔
پاکستانی اتھلیٹس ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے مقابلوں میں شریک ہوں گے جبکہ ارشد ندیم اب جیولین تھرومقابلے میں 7 اگست کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔