کامن ویلتھ گیمز: بسمہ معروف اور انعام بٹ پاکستانی دستے کی قیادت کریں گے

کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم اور پرچم کشائی کی تقریب بدھ27 جولائی کو برمنگھم میں پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے ہوگی۔ جبکہ افتتاحی تقریب 28 جولائی کو الیگزینڈرا اسٹیڈیم برمنگھم میں ہوگی۔ پاکستانی دستے کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور گزشتہ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ کریں گے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے افتتاحی تقریب میں پرچم اٹھانے کا اعزاز پانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دی۔

برمنگھم میں گیمز ویلیج کو خصوصی طور پر تیارکیا گیا ہے جس میں پاکستانی سمیت دنیا بھر سے اتھلیٹس کی آمد کا سلسلہ مختلف گروپس میں جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر ایک سو تین اتھیلٹس بارہ کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھی ان گیمز میں شرکت کررہی ہے۔

دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں عبداللہ اشتیاق اور رانا وحید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں ۔

واضح رہے قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ساتھ ایک پاکستانی سوئمر کا رزلٹ بھی کورونا پازیٹو آیا ہے۔ کھلاڑیوں کو ویلیج میں الگ آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *