کامن ویلتھ گیمز:روایتی حریف میں آج مدمقابل آئیں گے،پاکستان ویمن ٹیم کو بڑا دھچکا

کامن ویلتھ گیمزمیں آج پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اپنا کوئی میچ نہیں جیت سکیں۔ بھارت کو آسٹریلیا اور پاکستان کو بارباڈوس نے شکست دی۔

کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی اور ان کی جگہ ایمن انور کو  12 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا  شکار ہوئی تھیں تاہم اب ندا ڈار کی طبعیت بہتر ہے لیکن  ڈاکٹرز مزید 5 روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کا موازنہ کیا جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان یہ بارہواں ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہوگا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے انڈیا سے آخری دفعہ ٹی20 میں مقابلہ 2018 میں کیا تھا جس میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ اس میچ میں ندا ڈار نے35 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور1 وکٹ حاصل کی جبکہ بسمہ معروف نے49  گیندوں پر53 رنز بنائے۔ ٹی20میں پاکستان ویمن نے انڈیا کو آخری دفعہ مارچ 2016 میں 2 رنز سے ڈک ورتھ میتھڈ کے تحت شکست دی تھی۔

مارچ 2016  ٹی20ورلڈکپ کا یہ میچ تھا۔ یہ میچ بارش کی وجہ سے قومی ویمن ٹیم نے2رنز سے جیتا اور پاکستان نے کرکٹ میگاایونٹ میں پہلی بار بھارت کوشکست دی۔ اس میچ میں سدرہ امین ٹاپ اسکورر رہیں تھیں جسکےبعد قومی مین ٹیم نے 2021 میں بھارت کو دھول چٹائی۔

واضح رہے گرین شرٹس روایتی حریف کے خلاف اہم ترین میچ جیت کرایونٹ میں واپسی کےلیے پرعزم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں