پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مخالف بیٹرز کو گھوما دیا۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر نے گزشتہ روز نارتھیمپٹن شائر کے خلاف میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیسٹ کرکٹرظفر گوہر نے پہلی اننگز میں 134 رنز دے کر 5 جبکہ دوسری اننگز میں 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے ظفر گوہر کافی عرصے سے سلیٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ ظفر گوہر رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹرشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔