نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والی ملاقات میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد نے شرکت کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عماد وسیم، شاہنواز دھانی، حیدر علی، ساجد خان اور عابد علی بھی شامل ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر قومی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر رمیز راجہ نے کیلنڈر ایئر 2021 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی کھلاڑیوں کی تعریف کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیلنڈر ایئر 2021 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی فار اینڈ بلڈنگ میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے خصوصی شرکت کی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کے ارکان کو کیش پرائز سے نوازا۔