چھکوں اور آفریدی میں چولی دامن کا ساتھ، شاہین بھی اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کے نقشے قدم پرچل نکلے

 شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کی مکمل تیاری ہے، گرم موسم کو قبول کرنا پڑے گا، فاسٹ بولرز لمبے اسپیلز نہیں کر سکیں گے لیکن اگر کروانے پڑے تومکمل تیار ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چھکے لگانا چاہتے ہیں اس لیے بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں۔  شاہین نے مزید کہا کہ یہ سیریز میرے لیے اہم ہے، تسلسل برقرار رکھنا چاہتا ہوں، جیسے پچھلا سیزن گیا اسی طرح اس سیزن میں بھی عمدہ پرفارمنس کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

قومی فاسٹ باولر کا کہنا تھاکہ فٹنس پر کام کیا ہے اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑی سی بیماری سے گزرا ہوں لیکن اب بہت بہتر ہوں،  گرم موسم فاسٹ بولرز کے لیے مشکل ضرور پیدا کر سکتا ہے لیکن موسم کے لحاظ سے تیاری کر رہے ہیں۔

یہ ورلڈسیریز کے میچزہیں جو کہ ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، میری کوشش ہوگی کہ سیریز میں 15،16 وکٹیں لوں اور مین آف دی سیریز بنوں اور تیز گیند بھی کروں اس کے لیے فٹنس پر کام کر رہا ہوں، سوئنگ کے ساتھ اسپیڈ بھی آجائے گی۔ اس کے علاوہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دے رہا ہوں اور چھکے لگانا چاہتا ہوں۔

ٹیم کے ماحول سے متعلق شاہین آفریدی نے کہا کہ میری حارث رؤف کے ساتھ دوستی اچھی ہے لیکن ٹیم میں دوسرے بولرز بھی ہیں، حارث رؤف کے ساتھ اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہو چکی ہے لیکن حسن علی سمیت سب کے ساتھ بولنگ کرنا چاہتا ہوں۔

قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ ملتان میں عرصہ دراز کے بعد میچز ہونا خوش آئند ہے، امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز فینز انجوائے کریں گے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App