چمکتی دمکتی فیفا فٹبال ورلڈکپ  2022 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کی چمچماتی ٹرافی کو لاہور میں رونمائی کے لئے پیش کردیا گیا۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے تاشقند ازبکستان سے لاہور پہنچی، ٹرافی سابق فرینچ فٹبالر کرسچئین کریمبو لے کر آئے ہیں جو انیس سو اٹھانوے میں فرانس کے فاتح فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے۔ ٹرافی ایک روز لاہور میں موجود رہے گی۔

ورلڈکپ ٹرافی لاہور پہنچی تو پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے استقبال کیا اس موقع پر منتظمین کے ساتھ اسپانسرز بھی موجود تھے۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فرانس کے سابق کھلاڑی کریسچن کریمبیو نے ٹرافی کی رونمائی کی جبکہ اس موقع پر قومی کپتان ہاجرہ خان بھی موجود رہیں۔
تقریب میں کانسرٹ کے ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں سابق پاکستانی فٹبالرز بھی بڑی تعداد میں موجود رہے جس نے تقریب کو چارچاند لگا دئیے۔
ٹرافی لاہور کے بعد آج ہی اپنے اگلے پڑاؤ کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگی۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب فیفا ورلڈکپ ٹرافی کو پاکستان لیا گیا ہے اس سے قبل 2018 میں ٹرافی لاہور لائی گئی تھی اور کرسچئین کریمبو ہی پاکستان لائے تھے جنہوں نے ٹرافی کو نمائش کے لئے پیش کیا تھا۔

اس موقع پر 90 اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے فرانسسسی ورلڈکپ ونر کھلاڑی کرسٹین کریمبیو کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آنے کو بےتاب تھے انہوں نے کہا کے جب میں 2018 میں ورلڈکپ ٹرافی لے کر پاکستان آیا تو لوگوں میں فٹبال کا جنون دیکھ کر انتہائی متاثر ہوا تو خواہش تھی پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ اپنی فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل فٹبال کھیلتے دیکھنے کو بےتاب ہیں امید ہے جلد پاکستان کے فٹبال مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے۔
پاکستان فٹبال ٹیم کے بارے انکا کہنا تھا کہ ٹیم جیتنا کھیلے گی اتنی بہتری آئے گی۔ پلئرز کو جب زیادہ سے زیادہ موقع ملے گا تو اسکی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ امید ہے پاکستان میں فٹبال میں بہتری آۓ ، بہتری کی امید ہمیشہ رہتی ہے۔

پاکستان ویمن فٹبال کپتان کا 90 اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے انھیں ایک دفعہ پھر ٹرافی ٹور کا حصہ بننے کا موقع دیا جس پر وہ بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں، ورلڈکپ ٹرافی پر اپنا عکس دیکھنا انتہائی جذباتی تھا۔
قومی فٹبال کپتان ہاجرہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان کہ حالات بہتر نہیں مگر پھر بھی ٹرافی پاکستان آنا بہت خوش آئند ہے۔ امید ہے پاکستان فیفا کے ساتھ آپنے معاملات جلد حل کرلے گا اور قومی کھلاڑیوں کو بھی عالمی سطح پر صلاحیتیں دیکھانے کا موقع ملے گا اور پاکستان فٹبال کا انٹرنیشنل فٹبال کا بند باب دوبارہ کھل جائےگا۔
فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے چھ ماہ قبل ٹرافی کو دنیا بھر کے سفر کے لئے بھیجا جاتا ہے سفر کا آغاز دبئی فیفا ہیڈکوارٹر سے ہوتا ہے۔ اس سال فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کو برازیلین فٹبال اسٹار کاکا اور سپینش فٹبال اسٹارایکر کیسیلا نے نمائش کے لیا پیش کیا۔

واضح رہے فیفا قوانین کے مطابق ٹرافی کو تھامنے کا حق صرف ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی ، فیفا صدر یا پھر سربراہان مملکت کے پاس ہے۔
یاد رہے فٹبال کا عالمی کپ فیفا 2022، 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں