پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف آسٹریلین بورڈ کی دعوت پر آسٹریلیا جائیں گے

چیئرمین بورڈ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ پر بطور مہمان مدعو کیا ہے

یاد رہے کہ قومی ٹیم بھی آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دوہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ ، دوسرا 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بھی آسٹریلیا جائیں گے، انہیں آسٹریلین بورڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ پر بطور مہمان مدعو کیا ہے۔

ذکا اشرف کے دورے کے دوران پاک آسٹریلیا کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی جبکہ اے ٹیم ، انڈر 19 اور جونیئر ٹیموں کے دوروں پر تبادلہ خیال بھی ہوگا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں