پی سی بی نے کشمیر پریمئر لیگ میں کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دے دی

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کوپاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈائریکٹر کشمیر پریمئر لیگ راشد لطیف ک درخواست پر پی سی بی چئیرمین رمیزراجہ نے ٹورنامنٹ میں مذکورہ کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دی۔
ان کھلاڑیوں میں، فوادعالم، اظہرعلی ، نعمان علی، عابد علی شامل ہیں اس کے علاوہ نوجوان عثمان علی، محمد ہریرہ اورحسیب اللہ کو بھی موقع مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر پریمئرلیگ کا دوسرا ایڈیشن 11 سے 25 اگست کے دوران مظفرآباد میں سجے گا جبکہ ایونٹ کیلیے پلئرز ڈرافٹنگ21 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں