لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ بیس اوورز میں 180 رنز بنائے۔ پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ لاہور قلندرز کی جانب سے نمایاں بلے باز رہے اور محض 46 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اننگز کا آغاز ہواتوفخرزمان ایک بار پھر آصف آفریدی کا شکار بن گئے اور چھے گیندوں پر محض تین رنز اسکور کرکے پویلین چلتے بنے۔ وکٹ کیپر بیٹر ذیشان اشرف جنہیں فل سالٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کرکے ایک بڑا رسک لیا کیا گیا تھا بلے بازی میں اپنی سلیکشن درست ثابت نا کرسکے اور محض سات رنز ہی اسکور کرسکے۔ دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق بھی 14 رنز پر آوٹ ہوگئے۔
گرتی ناو کو سنبھالا دینے پہنچے پروفیسر محمد حفیظ اور کامران غلام کے ہمراہ پچاس سے زائد رنز کی شراکت قائم کی۔ پاورپلے کے اختتام پر لاہور قلندرز کا اسکور 41 رنز تھا اور ابتدائی تین بلے باز پویلین پہنچ چکے تھے۔
اختتامی اوورز میں محمد حفیظ کے آوٹ ہونے کے بعد ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزے نے اسکور 180 رنز تک پہنچایا اور ملتان سلطانز کو ایک اچھا ٹوٹل بورڈ پر سجا کر دیا۔