پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم قدم اٹھا لیا۔
صوبے میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔
معاہدے کے تحت پنجاب کے 15 کرکٹ گراؤنڈز کے انتظامی امور پاکستان کرکٹ بورڈ سنبھالے گا۔ معاہدے سے صوبہ پنجاب میں گراس روٹ کرکٹ کوفروغ ملےگا۔
پی سی بی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں، پی سی بی لوکل گورنمنٹ کے تعاون سےملک میں کرکٹ کےفروغ کیلئے پرعزم ہے۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد پی سی بی اور حکومت پنجاب کے مضبوط تعلقات کی تازہ مثال ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں