پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سب کے دل جیت لیے

پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سب کے دل جیت لیے۔

پیر کو  ریاض میں سعودی پرو لیگ  کے میچ میں النصر اور  پرس پولیس کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، میچ کے دوسرے ہی منٹ میں رونالڈو  بظاہر مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرا کر گرگئے۔

پھر ریفری ما ننگ  نے رونالڈو کو  پنالٹی ایوارڈ کی لیکن رونالڈو نے بتایا کہ غلطی ڈیفنڈر کی نہیں ہے اور  پنالٹی کک لینے سے انکار کر دیا۔

تاہم ریفری نے مانیٹر پر دیکھنے کے بعد اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔

دوسری جانب شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر رونالڈو کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔

پیر کو ہونے والے مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کسی گول کے بغیر برابر رہا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں