پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

20 سالہ کوہ پیما نے 8 ہزار 80 میٹر بلند گیشربرم  ون چوٹی سر کرلی۔

جس کے بعد وہ 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں ۔شہروز کے والد کے مطابق پاکستانی کوہ پیما 4 بج کر 9 منٹ پر سمٹ پر پہنچے۔

ایڈریانا  نے 30 جولائی کو 10 بلند ترین چوٹیاں 21 سال کی عمر میں سر کی تھیں۔ شہروز نے برطانوی کو ہ پیما ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12روز میں توڑ دیا

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنیوالے صرف دوسرے پاکستانی ہیں۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف کی نظریں تمام 14 چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما کے ریکارڈ پر ہیں۔

شہروز اس سال شیشاپنگما، چوایو اور داولاگیری بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اگلے سال مارچ میں اناپورنا سر کر کے ریکارڈ مکمل کر لیں گے۔ شہروز نے 2019 میں براڈ پیک کو سر کیا تھا جبکہ 2021 میں انہوں نے ایوریسٹ ،کے ٹو اور مناسلو کی چوٹیاں سر کی تھیں۔

یاد رہے کہ اس سال شہروز،کنچنجونگا ، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں جبکہ ان  کے ساتھ امتیاز سدپارا اور ساجد علی سدپارا نے بھی جی ون سر کی۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App