پاکستان کے سابق آلراؤنڈرعماد وسیم کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن سٹارز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

عماد وسیم بگ بیش لیگ میں جلوہ گرہوں گے۔ ان کا بی بی ایل کی فرنچائز میلبرن سٹارز سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

عماد وسیم بگ بیش میں 25 دسمبر کے بعد سے میلبرن سٹارز کو دستیاب ہوں گے۔

جی ایم میلبرن سٹار بلیئر کراؤچ کا کہنا تھا کہ میلبرن کے پاکستانی فینز کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہوں، پاکستانی شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں عماد وسیم، اسامہ میر اور حارث روف کو دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کے پاس ٹی ٹونٹی کا وسیع تجربہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ سابق آلراؤنڈر نے 24 نومبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں