پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست

آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتےہوئے مقررہ بیس اوورز میں 137 رنز اسکو کیے۔ شان مسعود 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 32 اور شاداب خان بیس رنز بنا سکے۔ باقی کوئی بھی بلے باز مشکل پچ پر جم کر نا کھیل سکا۔

جواب میں جب انگلینڈ نے بلے بازی کا آغاز کیا تو ان کے بیٹرز کو بھی آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک وقت میں تو 137 کا ٹارگٹ بھی انگلینڈ کے لیے مشکل نظر آنے لگا۔ اس اہم موقع پر شاہین شاہ آفریدی کی انجری نے پورے میچ کا پانسہ پلٹ ڈالا۔

انگلینڈ کے مرد میدان بین اسٹوکس نے ناقابلِ شکست 52 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کی نیا پار لگائی اور انگلینڈ پانچ وکٹوں سے فائنل جیت کر ایک ہی وقت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چمپئین بن گیا۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Share on pocket
Pocket
Share on whatsapp
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by Live Score & Live Score App