پاکستان کرکٹ بورڈ: کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس، جس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر پر بھی بات

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی، ڈومیسٹک کرکٹ شیڈول اور پاتھ وے پروگرامز پر بات ہوئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول، ریجنزاور ڈپارٹمنٹل ٹیموں پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا، کرکٹ کمیٹی کے اراکین، قومی سلیکشن کمیٹی اور کوچز کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس ہو گا  جس میں ان معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مشاورتی اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کے علاوہ سابق کرکٹرز راشد لطیف، انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شریک ہوئے، انضمام الحق اور محمد حفیظ نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، تکنیکی مسائل کی وجہ سے انضمام الحق سے تفصیلی بات نہ ہو سکی۔

 ذرائع کے مطابق مصباح الحق مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد تجاویز چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو پیش کریں گے اور  ذکاء اشرف تمام معاملات کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں