پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کنڈیشنگ کیمپ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا۔ ہائی پرفارمنس کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ 29 مئی سے شروع ہوگا۔ تمام کھلاڑیوں کو 28 مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ اس سے قبل کیمپ کا دوسرا مرحلہ 26 مئی سے شروع ہونا تھا مگر ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر کیمپ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔
