پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی، مصباح الحق کمیٹی کے سربراہ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلی سطحی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی۔ سابق کپتان مصباح الحق  کو اس تین رکنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کرکٹ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ جن میں ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ، پلیئنگ کنڈیشنز، قومی سلیکشن کمیٹی کا تقرر، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری، سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور امپائرز ریفریز اور کیوریٹرز کے بارے میں منصوبہ بندی شامل ہیں۔

کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کرکٹ کے ماہرین کو بھی مدعو کرسکے گی اور اپنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین کو باقاعدگی سے دے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ مصباح الحق۔ انضمام الحق اور محمد حفیظ کو اس کمیٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ یہ تینوں سابق کپتان کرکٹ کی زبردست معلومات رکھتے ہیں اور جدید دور کی کرکٹ کے تقاضوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے قوم کا ستون ہوتا ہے اور ہمیں اپنے ڈھانچے کو بہترین انداز میں تیار کرنا ہے۔ مصباح الحق ۔ انضمام الحق اور محمد حفیظ کی موجودگی سے ہمارے کرکٹ سسٹم کو بہترین بنانے میں مدد ملے گی تاکہ ہم بہترین کرکٹرز سامنے لاسکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *