پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ اکتوبر کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری نہیں رکھیں گے، ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ڈیوڈ ہیمپ کو پی سی بی نے دو سال کیلئے کوچ مقرر کیا تھا، ان کا معاہدہ اکتوبر میں ختم ہوجائے گا۔

ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں کام کافی انجوائے کیا لیکن ان کیلئے فیملی سے دور رہنا کافی مشکل ہوچکا تھا اس لیے انہوں نے کام جاری نہ رکھنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور ہیڈ کوچ انہوں نے پاکستان ویمن ٹیم کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کی گوکہ نتائج اس محنت کے عکاس نہ تھے جو پلیئر نے کی تاہم وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا فاطمہ ثنا کا ابھر کر سامنے آنا مثبت رہا، امید ہے اور نوجوان پلیئرز بھی سامنے آئیں گی۔

پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے کہا کہ ڈیوڈ ہیمپ جیسے کوچ کی خدمات سے محروم ہونا افسوس کی بات ہے، پاکستان ویمن ٹیم کیلئے ان کی خدمات پر پی سی بی ویمن ونگ ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں