پاکستان نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیتے ہوئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

دوسرے اننگز میں پاکستانی بولرز نے مکمل طور پر لنکن ٹائیگرز کو اپنے قابو میں رکھا اور سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نعمان علی نے پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورانہوں نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی جانب سے دوسرے اننگز میں اینجلو میتھیوز نے 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز، قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، جس میں سلمان علی آغا نے 132 رنز بنائے اور محمد رضوان نے 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اس موقع پر کھلاڑیوں کی محنت اور لگن سے کام کرنے پر خصوصی تعریف کی اور انہوں نے پوری ٹیم کو سری لنکا کے خلاف مقابلے میں مثبت اور قوی مستحکم کرکٹ کھیلنےپر مبارکباد دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *