پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو 120رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 275 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔ جواب میں لیفٹ آرم سپنر محمد نواز اور فاسٹ باولر محمد وسیم کی عمدہ باولنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 32.2 اوورزمیں 155 رنز ہی اسکور کرسکی۔
محمد نواز نے دس اوورز میں محض 19 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم نے 4.2 اوورز میں 34 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
محمد نواز کو عمدہ باولنگ پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
سیریز کا آخری ون ڈے میچ 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔