پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں، سٹیواسمتھ

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کا  کوئی ایشو نہیں۔ دائیں ہاتھ کے اسٹائلش بلے باز نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلوی اسکواڈ کی بہترین مہمان نوازی کی جارہی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل بھی کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہے. پی سی بی، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں اطراف کی سرکاری سیکیورٹی ایجنسیز نے اس پوسٹ کی نوعیت اور کنٹینٹ کی تحقیقات کی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا  کہ اس قسم کی سوشل میڈیا سرگرمی کے لیے جامع سیکورٹی پلانز ترتیب دیئے گئے ہیں اور انہیں اس حوالے سے کوئی خطرہ  نہیں ہے۔ اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ خبریں