پاکستان دورہ انگلینڈ کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلے گا

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج انگلینڈ میں پریکٹس سیشن کا باقاعدہ آغاز کرکے دورے کا آغاز کردیا۔ پہلے دن انگلینڈ کے شہر ڈربی کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ان ڈور پریکٹس سیشنز کیے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے چار گروپس میں بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کی۔

دورے کا باقاعدہ آغاز 8 جولائی سے ہوگا۔ پاکستان ورلڈ چمپئینز کے خلاف پہلا ون ڈے صوفیہ گارڈنز  کارڈف میں کھیلے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے لارڈز لندن میں 10 جولائی کو کھیلا جائے گا  جبکہ سیریز کا آخری ون ڈے 13 جولائی کو ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

دورے میں شامل تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا   آغاز 16 جولائی کو ہوگا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹاکرا ہیڈنگلے لیڈز میں 18جولائی کو ہوگا جبکہ سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

دورے کے آغاز میں پاکستان ٹیم کے درمیان آپس میں دو پریکٹس میچز کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ ڈربی میں یکم اور تین جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *