جاوید میانداد کے ساتھ سر ویون رچرڈز جونیئر لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
اس موقع پر سر ویون رچرڈز کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ اسٹارز سامنے آئیں گے۔ جاوید میانداد کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوں۔
جاوید میانداد نے کہا کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگارہو گا۔
لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔ پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ ہو گا، جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔