پاکستان جونیئرلیگ: گجرانوالہ جائنٹس نے حیدر آباد ہنٹرز کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی ریڈرز اور گجرانوالہ جائنٹس کی پلے آف میں رسائی کیلئے کشمکش جاری فیصلہ آج کے دوسرے میچ میں ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلےجانے والے تیرویں میچ میں گجرانوالہ ریڈرز نےمطلوبہ ہدف با آسانی  16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

 گجرانوالہ  کے اذان اویس نمایاں بلے باز انہوں نے 43 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے ان کے علاوہ کپتان عُزیر ممتاز نے 25 گیندیں کھیل کر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 جبکہ شیوون ڈینیل 14 گیندوں میں 15اور حسنین ماجد نے 4 گیندوں پر 11 رنزبنائے جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔  حیدرآباد کی جانب سے محمد ذبیر جونئیر نے 26 رنز کے عوض 2 جبکہ حسیب الرحمان اور ابراہیم مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل حیدرآباد ہنٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان سعد بیگ اور معیز رانا نے اننگز کا آغازکیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 66 گیندوں پر72 رنز بنانے کے باوجود حیدر آباد ایک بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی- حیدرآباد مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر129 رنز بنا سکی، کپتان سعد بیگ نے 44 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، معیز رانا نے 25 گیندوں پر 25 رنز بنائے، ارباز خان نے 15اور علی نصیر نے 11رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکا، گجرانوالہ کے کپتان عُزیر ممتاز سب سے کامیاب بالر رہے انہوں نے 3 اوورز میں 13 رنز کے عوض 3 جبکہ محمد ابتسام اور میتھیو ٹرومپ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پرگوجرانوالہ کے اذان اویس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

Start a Conversation

Your email address will not be published. Required fields are marked *