قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان جونیئرلیگ کے میچز سنسنی خیز مراحلے میں داخل۔ پی جے ایل کے 12ویں روز پلے آف مرحلے میں پہلا کوالیفائر میچ گوادر شارکس اور بہاولپور رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ گوادر نے ٹاس جیت کر بہاولپور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بہاولپور رائلرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنزبناۓ۔ بہاولپور کی جانب سے محمد دانش 31 گیندوں پر2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 33 رنز بناکر نمایاں رہے ان کے علاوہ فرحان یوسف نے 30، عبید شاہد 21 جبکہ باسط علی 20 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔
گوادر کے باولرز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے بلے بازوں کو بڑا ٹارگٹ دینے تک محدود رکھا۔ محمد اسماعیل نے تباہ کن باولنگ کرتے 10 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پوپلین کی راہ دکھائی جبکہ عرفات منہاس، آفتاب احمد اور محمد شعیب، نے بلترتیب 19، 23، 30 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب گوادرشارکس نے لک مارٹن بینکینسٹین اور محمد زولکفل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔ لک مارٹن بینکینسٹین نے 37 گیندوں پر 8 چوکے اور 3چھکے لگا کر 71 سکور کیے جس پر انہیں پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ، گوادر شارکس کے محمد زولکفل 51 اور دانیال ابراہیم 12 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ بہاولپور رائلرز کی جانب سے محمد ذیشان اور نیتھن ایڈورڈ نے بلترتیب 32 اور 18 رنز کے عوض ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
کل پاکستان جونئیر لیگ میں پہلا الیمینیٹر میچ راولپنڈی ریڈرز اور مردان واریئیرز کے مابین شام 6 بجے کھلا جائے گا۔